لندن۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے 21 جون تک لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ لاک ڈاؤن 4 مرحلوں میں ختم کیا جائے گا، ہر مرحلے کے درمیان 5 ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔ پہلا مرحلہ دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔
بورس جانسن نے کہا ہےکہ 8 مارچ سے تمام اسکول کھل جائیں گے۔ آؤٹ ڈور کھیلوں کی اجازت ہوگی۔ بعض اسکول ٹیسٹ کے انتظامات کے لئے کچھ تاخیر سے کھل سکتے ہیں۔ 8 مارچ سے عوامی مقامات میں 2 افراد مل کر پکنک کرسکیں گے۔وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ 29 مارچ سے 2 گھرانوں کے 6 افراد گھر سے باہر اور گارڈن میں ملاقات کرسکیں گے۔ 29 مارچ سے ٹینس، باسکٹ بال، گالف کورس اور فٹ بال گراؤنڈ کھل جائیں گے۔ کئیر ہومز کے ہر رہائشی کو ایک شخص سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ 29 مارچ سے لوگ اپنے علاقوں سے باہر جاسکیں گے، لیکن رات گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ 12 اپریل سے دیگر دکانیں، ہیر ڈریسرز، جم، آؤٹ ڈور مہمان نوازی کا شعبہ کھلے گا۔ 12 مارچ سے مختلف گھرانوں کے افراد بئیر گارڈن میں ملاقات بھی کرسکیں گے۔ 17 مئی سے پب، ریسٹورنٹ اور سینما کھل جائیں گے۔مرحلہ وار پابندیوں کو ختم کرنے سے قبل 4 شرائط کو لازمی پورا کرنا ہوگا۔ جن میں ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورت حال شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت باقاعدگی سے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ سماجی دوری کم کرنے اور بین الاقوامی سفر کی اجازت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ لاک ڈاؤن سےمتعلق مختلف حکمت عملی اختیار کرینگے۔
What’s up i am kavin, its my first occasion to commenting anyplace, when i
read this article i thought i could also create comment due to this good post.