اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کے لئے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں کر سکتے۔
اوگرا نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دوبارہ نظرثانی کرے گی
Comments are closed.