چین ،اقوامِ متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتا ہے: صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ایسی جامع امن کانفرنس کی حمایت کرتا ہے جس کے ذریعے اسرائیل اور فلسطینیوں کے تنازع کو حل کیا جا سکے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات سے چائنا عرب کوآپریشن کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عرب رہنما شریک ہیں۔

کانفرنس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا۔

جمعرات کو بیجنگ میں عرب وفود اور سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ایک ایسا خطہ ہے جہاں ترقی کے کئی مواقع موجود ہیں۔ لیکن جنگ اس ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

صدر شی نے کہا کہ جنگ زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہنی چاہیے اور انصاف ہمیشہ کے لیے غائب نہیں رہنا چاہیے۔

چین کے صدر کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب گزشتہ روز ہی اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے متنبہ کیا تھا کہ غزہ جنگ اس سال کے آخر تک جاری رہے گی اور اسرائیل حماس کے مطالبے کے مطابق جنگ ختم نہیں کرے گا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.