کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال۔۔ پنجاب میں اجتماعی اعتکاف منسوخ

ملک میں کورونا وباء کی تشویشناک صورتحال کے باعث پنجاب میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا۔

محکمہ اوقاف پنجاب کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کی خراب صورتحال پر قابو پانے کے لئے مساجد میں اجتماعی اعتکاف منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ جامع مسجد داتا دربار، بادشاہی مسجد اور مسجدوزیرخان میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ادائیگی کیلئے چار سے پانچ افراد الگ، الگ اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔

Comments are closed.