پاکستان میں کورونا سے مزید 144 اموات، 5 ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، قاتل وباء نے مزید 144 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 870 افراد کے اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں پانچ ہزار 870 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہو گئی۔

اگر صوبوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کی بات کی جائے تو سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 815 اور پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، بلوچستان میں 21 ہزار 365، اسلام آباد میں 72 ہزار 150، آزاد جموں وکشمیرمیں 16 ہزار 193 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز مزید 144 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے جس کے بعد پاکستان میں اس وباء سے ہونے والی اموات کی تعداد 16 ہزار 842 تک پہنچ گئی ہے، پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز84 ہزار سے976 ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 9 ہزار 697، پنجاب میں 44 ہزار638، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 116، اسلام آباد میں 13 ہزار 13 اور بلوچستان میں ایک ہزار 103 مریض زیر علاج ہیں۔ اسی طرح آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 280 اور ۔۔گلگت بلتستان  میں 129 ایکٹو کیسز ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد رہی،کورونا وباء سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی شرح بہت اچھی رہی ہے، اب تک 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.