سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے تمام اضلاع میں ”کورونا کرفیو‘‘ میں سات دن کی توسیع کردی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی کشمیر اور جموں کے تمام 20 اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو کوپیر (17 مئی 2021) کی صبح 7 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ کچھ اہم سروسز کے علاوہ کرفیو کا نفاذ ہر شعبے پر ہوگا۔
دریں اثناء مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے آج مسلسل بارہویں روز بھی معمولات زندگی متاثر رہے۔ مقبوضہ علاقے میں عائد سخت پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔یہ علاقہ 05 اگست 2019 سے سخت فوجی محاصرے میں ہے جب نریندر مودی نے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔
کشمیر ایوان صنعت وتجارت کے صدر شیخ عاشق نے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ تازہ بندش نے روز مرہ کی کمائی پر زندہ رہنے والے لوگوں کو فاقہ کشی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ لاک ڈاون بہت سارے خاندانوں کے لئے تباہی لایا ہے جو روازنہ کی آمدنی پر زندہ ہیں۔
Comments are closed.