مقبوضہ کشمیر:کورونا ایک اور زندگی نگل گیا، اموات ساڑھے 4 ہزارسے متجاوز

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مہلک کورونا وبا کے باعث ایک اور شخص لقمہ اجل بن گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کورونا کے باعث ایک اور شخص ہلاکت کے ساتھ مہلک وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4ہزار571ہو گئی ہے جبکہ اس دوران 134 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے 72 کا تعلق وادی کشمیر،51 کا جموں اور11کا لداخ سے ہے۔

ادھر قابض انتظامیہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بلیک فنگس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔مقبوضہ علاقے میں 34افراد مہلک بلیک فنگس میں مبتلا ہیں۔

Comments are closed.