8 ارب 20 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی

 اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ رمضان پیکیج ملک بھر کے عوام کیلئے دستیاب ہوگا، اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے قرض موخر کرنے کے حوالے سے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی ۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 8 ارب 20 کروڑ روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور کیاگیا۔رمضان پیکج سے دو کروڑ احساس صا رفین کے بجائے اب ملک بھر کے عوام مستفید ہوں گے۔

اجلاس میں جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے قرض موخر کرنے کے اقدامات کی بھی منظوری دے دی گئی جس کے تحت 15 ممالک کیساتھ قرض موخر کیاجائے گا۔ای سی سی نے ایل این جی پائپ لائن منصوبے کیلئے 21 ارب کی بنک گارنٹی کی اور جھل مگسی فیلڈ سے سوئی سدرن کو 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس جبکہ ماڑی گیس فیلڈ سے سوئی ناردرن کو 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی منظوری دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی 2022-23 کی فصل کیلئے کم از کم 5700 روپے من قیمت مقرر کرتے ہوئے ابتدائی طور پر20 لاکھ گانٹھوں کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے ۔پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کیلئے 20 کروڑ اور پاک یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کیلئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔ای سی سی نے پی ایس او اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے تیل کی قیمتوں کے فرق کیلئے 11 ارب 73کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی ۔

Comments are closed.