خوردنی تیل 73 روپے لٹر اور گھی 48 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر خوردنی تیل اور گھی دو ماہ میں تیسری بار مہنگا کر دیاگیا ۔خوردنی تیل 73 روپے لٹر اور گھی 48 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا ہے ۔ گزشتہ ماہ بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اورگھی 27 روپے تک مہنگا کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 73 روپےلٹر جبکہ گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اورگھی 27 روپے تک مہنگا کیا گیا تھاجبکہ دو ماہ قبل بھی قیمتوں میں 43 روپے فی لٹراضافہ کیاگیاتھا۔یوں دو ماہ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر خوردنی تیل اور گھی کی کی قیمت میں مجموعی طور پر 143 روپے لٹر تک اضافہ ہو چکاہے ۔

شہریوں کاکہناہے کہ وزیر اعظم جو کہتے ہیں عمل اس کے برعکس ہے ،ہر روز عوام کو ریلیف دینے کے دعوے اورپھر ہر روز مہنگائی ۔۔

Comments are closed.