اسلام آباد: نیپرا نے بجلی تین روپے سات پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ۔ سوئی ناردرن نے بھی رواں مالی سال جولائی سے گیس کی قیمت میں ایک سو سینتیس عشاریہ سات فیصد کا مطالبہ کردیا۔
سوئی ناردرن نے اوگرا کو درخواست کی ہے کہ یکم جولائی 2023 سے گیس کی قیمت 2 ہزار 962 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو مقامی گیس کے ساتھ ایل این جی فراہمی کے باعث اضافہ ناگزیر ہے۔ اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 11 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ دوسر ی جانب سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کے سیکورٹی ڈیپازٹ پر بھی نظر ثانی کی درخواست کی ہے ۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ گھریلو صارفین کیلئے سکیورٹی ڈیپازٹ 4 ہزار 500 روپے جبکہ آرایل این جی استعمال کرنے والے نئے صارفین کا سکیورٹی ڈیپازٹ 50 ہزار روپے مقررکیاجائے ۔
Comments are closed.