میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کیلئے افراد کے چناؤ کا آغاز کر دیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے لیے جان ریٹکلیف کو نامزد کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک راما سوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) کی سربراہی کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کی صدارتی مہم کے دوران 119 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو صدارتی الیکشن جیتنے پر اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایلون مسک اور راما سوامی حکومتی بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، فضول اخراجات ختم کرنے اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کو دوبارہ بنانے کے لیے کام کریں گے۔
Comments are closed.