اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو حکومت مخالف احتجاجی تحریک اگلے سال تک ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں، جن میں عوامی اجتماعات، شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنےکا کہا ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے، زندگی کا احترام کریں اور تین ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کردیں۔ اپوزیشن جماعتیں بھی احتجاجی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دیں۔
Comments are closed.