لاہور کے مشہور ریسٹورنٹ بٹ کڑاہی لکشمی چوک والے کے خلاف کورونا ایس او پیز کا مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ تھانہ گوالمنڈی میں دائر ایف آٓئی آر کے مطابق ندیم بٹ کڑاہی لکشمی چوک کو چیک کیا گیا لیکن کورونا وباء کے خلاف احتیاطی تدابیر ا ختیا ر کی گئیں نہ ہی سماجی فاصلے کو مد نظر رکھا گیا۔ لہذا انفیکشی ایس ڈزیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ مینار پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسےکےلیے مریم نواز کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے دوران مسلم لیگ نون کی نائب صدر لاہور کی روایتی کڑاہی سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔بعدازں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کڑاہی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کمال کڑاہی تھی۔
اب لاہور انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کو جواز بنا کر مقدمہ درج کیا گیاہے تو مریم نواز ایک با رپھر میدان میں آگئی ہیں۔ ان کہنا ہے کہ لوگ مذاق کر رہے تھے لیکن اس حکومت نے تو انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے اسے بھی حقیقت بنا دیا۔
Comments are closed.