کینیا میں سیلاب، ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی

کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی ہے۔تاس کے مطابق ملک کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 228 ہو گئی ہے۔اس سے پہلے 179 اموات ہوئی تھیں۔ سیلاب نے مغربی کینیا کے مسائی مارا سفاری پارک کو بھی متاثر کیا، جہاں دریائے ٹیلیک کے بہنے سے ہوٹلوں میں سیاحوں کے گروپ منقطع ہوگئے۔

اس سے پہلے دن میں ملک کے وسطی حصے میں مائی ماہیو گاؤں کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اور پہاڑی ڈھلوان والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔

کئی مہینوں کے سیلاب نے گھر، سڑکیں اور پل تباہ کر دیے ہیں اور 2لاکھ 10ہزارسے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔بارشوں نے دیگر مشرقی افریقی ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔

ہمسایہ ملک تنزانیہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوگنڈا اور برونڈی میں ہلاکتوں اور اہم نقصانات کی اطلاع ملی ہے۔ پیشین گوئی کرنے والے ایل نینو موسمیاتی رجحان کو براعظم کے مشرق میں ہونے والی شدید بارشوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.