خطبہ حج؛اہل فلسطین کے لیے دعا کرو وہاں پانی بھی نہیں ہے، بجلی، کھانا، جگہ اورامن نہیں ہے: شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد

مسجد الحرام کے امام وخطیب حج شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، رسول کی ابتاع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے ،

شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو ۔ مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے امام شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا ہے کہ ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،نماز برائی سے بچاتی ہے،شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے، رسول کی ابتاع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے

،اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا ور آخرت میں کامیابی ملتی ہے، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے لوگوں مصیبتوں اور فساد سے دور رہو،اسلام فحاشی اور برائی سے منع کرتا ہے، اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے لوگوں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو،اللہ نے دین اسلا م کو لوگوں کےلئےپسند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا حق مت کھائو،جومومنوں کو تکلیف دیتے ہیں، وہ کبھی فلاح نہیں پاسکتے ،کسی کو برے نام اور برےالقابات سے نہ پکارو،غیبت سے بچو۔

امام مسجد الحرام نے کہا کہ اپنے لیے دعائیں کرو، اپنے والدین کے لیے اور جس نے بھی صلہ رحمی کی اور تمہارے ساتھ نیکی کی ہے اس کے لیے دعا کرو، اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں دعا کرو، فرشتہ بھی کہے گا تمہیں بھی وہی ملے۔

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ ان کے لیے دعا کرو جو مصیبتوں میں ہیں جیسا کہ فلسطین جہاں جنگ پہنچ چکی، ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں، اہل فلسطین کے لیے دعا کرو وہاں پانی بھی نہیں ہے، بجلی بھی نہیں ہے، کھانا بھی نہیں ہے، جگہ نہیں ہے، امن نہیں ہے، اپنے ان فلسطینی بھائیوں کے لیے بھی خوب دعا کرو، سب سے زیادہ ان کے لیے دعا کرو، یہ مستحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور وہ بھی دعا کے حق دار ہیں جنہوں نے انہیں کھانا دیا، ایمبولینس دیں، احسان کیا، نیکی کی ان کے لیے بھی دعا کریں اور ان کے لیے بھی دعا کریں جو حرمین شریفین کی خدمت کے لیے اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.