‘حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی’ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کتابچے تقسیم

اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کو جنوبی غزہ میں حماس کےشہید ہونے والے سربراہ یحییٰ سنوار کی تصویر والے کتابچے پھینکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی مدد سے گرائے گئے کتابچے پر یحییٰ سنوار کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی درج تھا جس میں کہا گیا تھا کہ “حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔”

یہ کتابچے ایسے وقت میں پھینکے گئے ہیں جب ہفتے کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں فلسطینی صحت کے حکام کے مطابق کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خان یونس کے رہائشیوں اور آن لائن موجود تصاویر کے مطابق کتابچے میں عربی زبان میں لکھا ہے کہ “جو کوئی بھی ہتھیار ڈالے گا اور یرغمالوں کو حوالے کرے گا اسے نکلنے اور امن سے رہنے کی اجازت ہوگی۔”

واضح رہے کہ ان کتابچوں پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کے الفاظ موجود تھے جو انہوں نے یحییٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد جمعرات کو جاری کیے تھے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.