اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور حاضری لگائی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے ضمانت سمیت تین درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے مطابق وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے اور جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں، اوپن کورٹ میں ٹرائل چلانے کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔۔
Comments are closed.