وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اضافے کا اطلاق گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین پر ہو گا۔
اضافے کا اطلاق اضافی الاؤنسز لینے والے اداروں پر نہیں ہو گا، واضح رہے کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کی تھی۔
Comments are closed.