بھارتی فوج کا ٹینک تباہ، 2 اہلکار ہلاک

روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک بھارتی فوج کا اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔

نئی دہلی: بھارتی فوج کا ٹینک پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر جھانسی میں جاری فوجی مشقوں دوران ٹی 90 ٹینک کا بیرل پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجی حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک بھارتی فوج کا اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔

Comments are closed.