مودی سرکاردہشتگردوں کی سہولت کار، امن دشمنوں کیلئے بھارتی مالی معاونت کے ٹھوس شواہد مل گئے

جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کا بڑا دشمن بن گیا، مودی سرکار کی اپنے مذموم مقاصد کے لئے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔ عالمی ادارے نے بھارت کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کر دیئے۔

مالی جرائم بالخصوص منی لانڈرنگ کے معاملات پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بھارت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی ممکنہ مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 44 بھارتی بینکوں نے 3201 غیرقانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز منی لانڈرنگ کی، منی لانڈرنگ میں ملوث پائے جانے والے بھارتی بینکوں میں پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک، بینک آف بروڈا شامل ہیں۔
فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک کی رپورٹ نے مودی سرکار کے کردار پر کئی سوالات اٹھا دیئے، مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے اتنی زیادہ رقم کہاں گئی؟ کس نے کس مقصد کیلئے استعمال کی سنگین شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں۔
کیونکہ اقوام متحدہ کی جانب سے حال ہی میں جاری رپورٹ میں بھارتی ریاست کیرالہ اور آسام میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی، جب کہ بھارتی ریٹائرڈ میجر گورو آریا کھلے عام پاکستان میں دہشت گردی اور پاک فوج کے افسروں و جوانوں پر حملوں کے لئے رقم کی ترسیل کا انکشاف کر چکے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں گرفتار انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کیلئے امن دشمنوں کو مالی معاونت اور پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر چکا ہے۔

Comments are closed.