بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، 11 سالہ بچی شہید اور 4 افراد زخمی

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بارپھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ بچی شہید،75 سالہ خاتون اور دو لڑکوں سمیت چار شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے  فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

Comments are closed.