ایران اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق

ریاض۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی، ایک دوسرے کی ریاستی خود مختاری کے احترام اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے رُوٹ میپ پر ترتیب دیدیا گیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2001 میں طے پانے والے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے کھولیں گے

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے رپورٹر علی ہاشم نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ سطح کے حکام کے درمیان بغداد میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں جو 2021 میں عراق میں انتخابات کے دوران رک گئی تھیں۔تاہم ٹیلی فونک گفتگو جاری رہی اور اب چین میں ہونے والی ملاقات فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

واضع رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں شیعہ عالم کو پھانسی دی تھی جس پر ایران میں مظاہرین نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

4 Comments
  1. Hwtcgu says

    buy fenofibrate generic fenofibrate ca fenofibrate 160mg us

  2. Swrauh says

    order tadalafil 40mg sale order tadalafil 5mg generic genuine viagra

  3. Cqwzwq says

    zaditor without prescription imipramine 25mg canada tofranil 25mg tablet

  4. Vwhmaq says

    buy mintop medication buy tadalafil 40mg without prescription buy ed medications online

Comments are closed.