اسرائیل ،فلسطین میں غیر قانونی ہلاکتیں بند کرے: اقوام متحدہ

اسرائیلی افواج نے بدھ کے روز شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کیے ہیں۔ جہاں ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا کہ فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ شہر بھی شامل تھا، جہاں فوج کا کہنا ہے کہ اس نے زمینی کارروائی کے دوران پندرہ عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا۔

خان یونس میں جو کہ جنوبی غزہ کا بڑا شہر ہے، عینی شاہدوں نے متعدد فضائی حملوں کے علاوہ، شدید لڑائی کی اطلاعات دی ہیں۔

غزہ میں حماس کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے جوابی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 26 ہزار نو سو ہو گئی ہے، جس میں عام شہری اور عسکریت پسند دونوں شامل ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.