فوری جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کے باوجود اسرائیل نے غزہ پٹی کے جنوبی علاقے پر شدید بمباری کی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق اسرائیل غزہ میں فائر بندی کے لیے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
محصور غزہ کے فلسطینیوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی پیکج غزہ میں گرانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ قبل ازیں حماس نے اپیل کی تھی کہ فضا سے فوڈ پیکج گرانے کا سلسلہ بند کیا جائے کیوں سمندر سے فوڈ پیکج نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے کم از کم 18 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔
دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو سمجھنا چاہیے کہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ کام نہیں آئے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق رواں ہفتے ایک اعلیٰ سطحی اسرائیلی وفد کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کیے جانے کا مقصد حماس کو یہ پیغام دینا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
Comments are closed.