اسرائیل کی جانب سے رفح کے سیف زون میں امدادی مرکز کے قریب فائرنگ، 11 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں قائم ایک مزعومہ “سیف زون” المواصی میں امدادی سامان کی تقسیم کے مرکز کے نزدیک موجود نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سات شہری جاں بحق ہو گئے۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ افراد امدادی سامان کے حصول کے لیے وہاں جمع تھے۔

اسی روز اسرائیلی فوج نے خانیونس کے مغربی علاقے، جو کہ المواصی ریجن کا حصہ ہے، میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ اس گولا باری کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

رفح اور المواصی وہ علاقے ہیں جنہیں اسرائیل نے عارضی “محفوظ علاقے” (Safe Zones) کے طور پر ظاہر کیا تھا تاکہ شہری وہاں منتقل ہو سکیں۔ تاہم، حالیہ حملوں سے ان دعوؤں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس تشویشناک صورتحال پر فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے پہلے ہی غزہ میں انسانی بحران کی سنگینی پر خبردار کر چکے ہیں، جب کہ ہزاروں فلسطینی خاندان خوراک، پانی اور طبی امداد کے شدید فقدان کا سامنا کر رہے ہیں

Comments are closed.