اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے لیے لبنان کے جنوبی علاقے میں زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کو ‘آپریشن ناردرن ایروز’ کا نام دیا ہے جس میں اسرائیلی فوج کے ماطبق اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے دیہی علاقوں میں کارروائی کی جائے گی۔
بیان کے مطابق محدود حملوں کے لیے فضائیہ اور آرٹلری پیادہ فورسز کو مدد فراہم کر رہی ہیں۔
لبنان کے سرحدی علاقے ایتا الشاب کے مکینوں نے بتایا ہے کہ علاقے میں ہیلی کاپٹرز اور ڈرون کی پروازوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر شیلنگ کی جا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمۂ خارجہ نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے ڈپٹی لیڈر نعیم قاسم نے پیر کو کہا تھا کہ مزاحمتی فورسز زمینی لڑائی کے لیے تیاری ہیں۔
Comments are closed.