سربیا میں پاکستان مشن کو عدم تنخواہوں کے معاملے کے بعدڈھاکا میں بھی فنڈز کی کمی کا انکشاف

  سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق ٹوئٹ کے بعد اب فنڈز کی کمی سے متعلق ڈھاکا میں پاکستانی مشن کا خط بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ڈھاکا میں پاکستانی مشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فنڈز  نہ ہونے پر اسکول فیس ادا نہیں کی، ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان مشن کے ہیڈ آف چانسری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی تیزی سے گرتی قدر نے ڈھاکا میں موجود پاکستان مشن میں فنڈز کی شدید کمی کردی ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونے سے مشن کے اسکول کی فیس کی ادائیگی نہ کی جاسکی، ایک کروڑ چھ لاکھ روپے جلد از جلد مہیا کیے جائیں، اسکول فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں مشن کے افسران اور ملازمین کیلئے مسائل ہوسکتےہیں۔

خیال رہے کہ آج سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’مہنگائی تمام پچھلے ریکارڈ توڑ رہی ہے، وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ کیا توقع کرتےہیں بغیر تنخواہ ہم کب تک چپ کرکے کام کرتے رہیں گے؟ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے بچوں کو اسکول سے نکالا جارہاہے، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟‘دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارتخانہ سربیا نے کہا ہے کہ ہیکرز نے یہ پیغام ڈالا حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

1 Comment
  1. Email catch All says

    Une adresse e-mail configurée comme « catch-all » reçoit tous
    les e-mails envoyés à des adresses non existante ou créé à la volé manuellement ou avec un script.
    Avec un email catchall vous pouvez avoir un nombre illimité d’adresse
    email à un prix réduit. Pour acheter un catchall rendez vous sur https://www.catchall.fr/

Comments are closed.