لبنان:پیجرز میں دھماکے، 9 افراد جاں بحق، 3000 سے زائد زخمی

حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز منگل کے روز لبنان اور شام میں تقریبأ بیک وقت پھٹ گئے، جس میں ایک 8 سالہ بچی سمیت کم از کم9 افراد ہلاک ہو گئے۔ تین ہزار کے لگ بھگ زخمی ہو ئے ہیں۔

عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر لبنان اور شام میں پیجرز کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگانے کے بعد اس کے خلاف جوابی کارروائی کا عزم ظاہرکیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہر اس واقعے پر تشویش ہوتی ہے جو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے۔ اور انہوں نے انتباہ کیا کہ ایران صورتحال سے کسی طرح کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔

زخمی ہونے والوں میں لبنان میں ایران کے سفیر بھی شامل ہیں۔ عہدے داروں نے اس ریموٹ حملے کیلئے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

لبنانی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے، جن میں 200 سے زیادہ کی حالت نازک ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے کہا کہ ملک کے سفیر مجتبیٰ امانی ایک پھٹنے والے پیجر سے معمولی طور پر زخمی ہو گئے تھے اور ان کو ایک اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جو پیجرز دھماکے سے پھٹے ہیں، وہ اس وائرلس آلے کا جدید ترین ماڈل ہے، جسے حالیہ مہینوں میں حزب اللہ نے اپنے ارکان کے لیے خریدا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.