بارسلونا موبائل ورلڈکانگریس کا27 فروری سے آغاز،80 ہزارافراد کی شرکت متوقع

سپین کے شہر بارسلونا میں 4 روزہ  سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس 27 فروری سے شروع ہو گی، جس میں دنیا بھر سے ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدیداروں سمیت 80 ہزار افراد کی شرکت جبکہ 350 ملین یوروز کی آمدن متوقع ہے۔

پیر سے جمعرات تک جاری رہنے والے ٹیکنالوجی کے میلے کی افتتاحی تقریب اتوار کی شام کو ہوگی۔ عشائیے میں سپین کے بادشاہ فلپ ششم کے علاوہ مختلف کمپنیز کے عہدیداران بھی شریک ہوں گے۔ موبائل ورلڈ کانگرس انتظامیہ نے سال 2030 تک بارسلونا میں ہی کانفرنس کے انعقاد کا معاہدہ بھی کررکھاہے۔

موبائل میلے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 2 ہزار کمپنیاں، 1 ہزار سپیکر شریک ہوں گے۔ سپیکرز میں 40 فیصد خواتین شامل ہیں۔ ٹیکناکوجی میلے میں آمازون، سام سنگ، شاومی، ہوواے، آنر ٹیلیفونیکا، میٹا سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہوں گی۔

موبائل کانگرس میں شرکت کے لئے تین قسم کے ٹکٹس ہیں جن کی قیمت 878.90 یورو سے 5000 یورو تک ہے۔ گزشتہ سال موبائل کانفرنس میں 60 ہزار افراد شریک ہوئے رواں سال 80 ہزار کا امکان ہے۔ کورونا وبا سے قبل سال 2019 میں ایک لاکھ 9 ہزار افراد نے موبائل میلے میں شرکت کی۔گزشتہ سال پاکستان سے صرف 9 کمپنیوں کے نمائندگان ہی ورلڈ کانگرس میں شرکت کے لئے بارسلونا پہنچے تھے۔

Comments are closed.