محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں گذشتہ روز جھڑپ میں زخمی ہونے والے 6 جوانوں کی عیادت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں گذشتہ روز جھڑپ میں زخمی ہونے والے 6 جوانوں کی عیادت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور بلند حوصلے کو سراہا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ زخمی جوانوں نے بہادری کے ساتھ شرپسندوں کا مقابلہ کیا ۔
سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کا بہترین علاج معالجہ ہو رہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.