تل ابیب۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر جائیں گے جس کے بعد وہ دوسرے عرب ملک بحرین کا رخ کریں گے۔ دورے کے دوران سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے عرب ممالک کے باضابطہ سرکاری دوروں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے یہ دورہ صرف 3 گھنٹے کا ہوگا جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔
کورونا وبا کی پیچیدہ صورت حال کے باوجود سرکاری دورے کو اہمیت دینے سے متعلق سوال پر وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کو اس سے قبل دو بار ملتوی کیا جا چکا ہے اس لیے اب مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی۔
Comments are closed.