اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نیوز بریفنگ میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی کیونکہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تاہم وباء کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے۔ ہوسکتا ہے پابندیاں ختم کرنے سے وباء میں کچھ اضافہ ہو لیکن ہم دوبارہ بھی اقدامات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے این سی او سی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا، لہذا جتنی پابندیاں لگائی تھیں وہ ختم کی جا رہی ہیں، شادی کی تقریبات، مارکیٹس ، بازاروں، آؤٹ ڈور ایونٹس، کھیلوں کی سرگرمیوں، مذہبی اجتماعات پر لگی تمام پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔
Comments are closed.