ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.71 فیصد تک پہنچ گئی، کراچی میں سب سے زیادہ 21.31 فیصد پازٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیس 17.86 فیصد جبکہ پشاور 16.66 فیصد کورونا مثبت کیسز کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔
این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.93، بلوچستان میں 11.61 اور خیبر پختونخوا میں 8.22 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.20 فیصد، پنجاب میں 5.54 فیصد، گلگت بلتستان میں 2.89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا کے 81 فیصد کیسز شہروں میں رپورٹ ہوئے ۔
این سی او کے مطابق کورونا سے اب تک اموات کی تعداد 8 ہزار 398 ہو چکی ہے ۔ پنجاب میں 3 ہزار 177، سندھ میں 3 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 181 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہے ، 3 لاکھ 56 ہزار 542 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.