پاکستان میں کورونا وباء سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 89 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔ اس دوران 2 ہزار 885 نئےمریض بھی سامنے آئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی۔پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 78، بلوچستان میں 17 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746، اسلام آباد میں 33 ہزار 61 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں اب تک 3 ہزار 218، سندھ میں 3 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 419 اور بلوچستان میں 169 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں 341، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 کورونامریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Comments are closed.