پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ،کے ایس ای 100 انڈیکس نے 68 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی

کے ایس ای 100 انڈکس کی 68ہزار پوائنٹس کی حدکوعبورکرنے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔جمعرات کوکاروبار کے آغاز پرمارکیٹ میں انتہائی تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈکس میں 573 پوائنٹس کااضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 68 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا۔

اس دوران 298 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 182 کمپنیوں کے حصص میں تیزی، 99 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہو۔ابتدائی سرگرمیوں کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طورپر28 کروڑ65 لاکھ 18 ہزار 126 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 13.64 ارب روپے تھی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.