اب مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ چھڑے گی:حماس

حماس کے سینیئر ترجمان سامی ابو زہری نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ کے قتل سے اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ چھڑے گی۔ حماس اس کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس ایک نظریے اور تنظٰیم کا نام ہے کسی شخصیت کا نہیں۔ حماس قربانیاں دیتی رہے گی اور ان قربانیوں کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ کامیابی ہمیں ملے گی۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسمٰعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں ان کے ایک محافظ بھی شہید ہوئے۔واقعے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہیں تاہم حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.