کھیلے بغیر ہی دورہ پاکستان ختم۔۔ نیوزی لینڈ ٹیم خصوصی پرواز سے یو اے ای روانہ

پاکستان میں کھیلے بغیر ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہوگیا۔ کیوی ٹیم خصوصی چارٹرڈ پرواز سے یو اے ای روانہ ہو گئی۔پی سی بی سیکیورٹی ہیڈ نے مہمان ٹیم کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا ۔

دورہ پاکستان سے یکطرفہ دستبرداری کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی ایئربس 320 ہفتے کی شام پانچ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ۔ایئر پورٹ پر مہمان اسکواڈ کے تینتیس ارکان کے کورنا ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اٹھارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کیاتھا لیکن جمعے کوپہلے ون ڈے میچ سے چند گھنٹے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بے بنیاد سیکیورٹی تھریٹس کو جواز بنا کر میچ کھیلنےسے انکا ر کردیا اور پھر ون ڈے اور ٹوئنٹی سیریز بھی یکطرفہ طور پرمنسوخ کر دی گئی ۔

Comments are closed.