سلطنت عمان کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کےلیے فضائی حدود بند

سلطنت عمان کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کےلیے فضائی حدود بند کر دی گئی۔تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس اقدام سے اسرائیل کی قومی ایئرلائن ایلال کی ایشیائی ممالک کے لیے پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی کمپنی کی ایشیائی ممالک کے لیے سفر کرنے والوں کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ،عمانی بندش کی وجہ سے اسرائیلی پروازوں کو 3، 3 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.