سعود ی حکومت کے مطالبے پرپاکستان نے قرض واپس کرنےکی منصوبہ بندی کرلی

سعودی عرب نے آنکھیں پھیر لیں، پاکستان سے  قرض کی ادائیگی کا مطالبہ کرلیا۔پاکستان سعودی عرب کو 2 ارب ڈالر شیڈول کے مطابق واپس کرے گا،سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر اسی ماہ واپس کیے جائیں گے جبکہ ایک ارب ڈالر آئندہ سال واپس کیے جائیں گے ۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان نے متبادل ذرائع سے قرضوں کی وصول کی تیاری کرلی ہے ۔پاکستان چین سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرض لے گا جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں یورو بانڈ کا اجرا بھی کیا جائے گا۔پاکستان کو یورو بانڈ سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

 دوسری جانب وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ حکومت کو قرض ورثے میں ملا۔حکومت کوجولائی تااکتوبر1 ہزار ارب روپے قرضوں پرسود کی ادائیگی کیلئے درکار تھے، حکومت نے جون 2020 تک 4700 ارب روپے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 5700 ارب روپے سود ادا کیا۔حکومت نےاپنے اخراجات کو قابومیں رکھ کرٹیکس اور نان ٹیکس ریونیومیں اضافہ کیا جبکہ رواں سال قرضوں میں اضافہ بھی نہیں ہونے نہیں دیا۔

Comments are closed.