پاکستان نے افغانستان سے پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اورافغان حکومت سے مطالبہ کیاہےکہ وہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے انٹرنیشل بارڈر کی دوسری جانب سے افغانستان سے مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا فوری جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں شانگلہ سوات کے رہائشی 25 سالہ ایف سی کے سپاہی فضل واحد شہید ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت اور افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ افغانستان میں پناہ گاہیں بنا کر پاکستانی فوج پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گروہوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.