کمرتوڑ مہنگائی اور بھاری بلوں کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، نگران حکومت نے بجلی صارفین کو بلوں میں 3 ہزار روپے تک کا ریلیف دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں تین ہزار روپے تک ریلیف دیا جائے گا، اسکے علاوہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔
نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لےل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
Comments are closed.