امریکہ میں پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی موومنٹ کے حوالے سے مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون پرشکرگزار ہیں۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کی کڑی شرائط پوری کردیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کےشعبےمیں انقلابی اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرےکےمحروم طبقےکیلیےپنجاب انڈومنٹ فنڈکااجراکیا جبکہ تعلیم کےفروغ کیلیےدانش اسکول کا قیام عمل میں لایاگیا۔ طلبا کو ہنرمند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے خاطرخواہ اقدامات کیے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جوکہ بڑا چلینج ہے۔
Comments are closed.