پاکستان کاگائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ

دفاع وطن میں ایک او ر اہم سنگ میل عبور،پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے، راکٹ سسٹم نے اپنے ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے، راکٹ سسٹم نے اپنے ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بنایا۔ملکی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 140 کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فتح ون ملٹی لانچ راکٹ ویپن سسٹم سے پاک فوج کی دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔صدر مملکت، وزیر اعظم، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں ،انجنئیرز اور ٹیکنیشنزکیساتھ قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

Comments are closed.