افغانستان میں طالبان حکومت نے بتایا ہے کہ پاکستان کی فورسز نے پکتیکا میں بمباری ہے جو تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی اور صریح جارحیت ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے پاکستانی فوج کی اس کارروائی کو وحشیانہ حملہ قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پکتیکا کے برمل علاقے میں پاکستانی فورس کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔ اس بمباری میں، طالبان وزارت دفاع کے مطابق، عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو وزیرستانی مہاجرین ہیں۔ اور جن افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ان میں بچے بھی شامل ہیں۔
’’پاکستانی فوج کو جان لینا چاہیے کہ اس طرح کی من مانی کارروائیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں‘‘۔
قبل ازیں پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے بھی افغانستان کے اندر چار مقامات پر بمباری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہاں ان کے بقول ’خوارج‘ اور ان کے چار تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم ایس پی آر نے تاوقت ان حملوں کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
Comments are closed.