عوام آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کریں گے،  عمران خان

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی ان لوگوں کیلئے ایک انتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یوم مئی کی ریلی میں بھرپور عوامی شرکت کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کیلئے لاہور سے زبردست رسپانس ملا، شاندار آغاز کے بعد ریلی اور بھی زور پکڑ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ان لوگوں کیلئے ایک انتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں، ہماری عوام سپریم کورٹ کے احکامات اور آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات سے دور ہمارا ملک اپنی موجودہ نازک معاشی صورتحال میں سڑکوں پر ہونے والی ایک بڑی تحریک کو برداشت نہیں کر سکے گا۔

Comments are closed.