وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین گروپ کی ملاقات طے پا گئی، جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ جہانگیر ترین خود ملاقات میں شریک نہیں ہونگے۔
وزیراعظم عمران خان سے جہانگیرترین گروپ کے 33 ارکان اسمبلی اسلام آباد میں ملاقات کریں گے،گروپ میں 11 اراکین قومی اسمبلی جب کہ صوبائی اسمبلی کے 22 اراکین شامل ہیں۔ جن میں راجا ریاض، وفاقی وزیرصاحبزادہ محبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایم این اےسمیع گیلانی،ریاض مزاری،خواجہ شیراز، مبین انور، جاوید وڑائچ، غلام لالی، ایم این اے فیض الحسن شاہ، صاحبزادہ امیر سلطان شامل ہوں گے۔
پنجاب کے صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ بھی وزیراعظم سے ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ کی نمائندگی کریں گے جبکہ صوبائی مشیران عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلاول وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، عمر تنویر بٹ، امین چوہدری، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، قاسم لنگھا، سعید اکبر نوانی، سلمان نعیم شامل ہونگے۔
Comments are closed.