اسلام آباد: مسلم لیگ نون نےسینیٹ انتخابات میں حصہ لینےکا فیصلہ کرلیا،مشترکہ پارلیمانی پارٹی نےفیصلےکی توثیق کردی۔مریم نوازکہتی ہیں پارلیمان میں کرداراداکرتے رہیں گے حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پرٹف ٹائم دیاجائےگا، نیانیب آرڈینیس نہیں لانےدیں گے،جو ہم نے بھگتا یہ بھی بھگتیں گے۔
پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سےخطاب میں مریم نواز نے کہاکہ ن لیگ سینیٹ الیکشن میں بھرپورحصہ لےگی ،حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی لیکن عوامی مفاد میں پارلیمنٹ میں متحرک کردار ادا کریں گے ۔ ن لیگ کےشیروں کوکوئی ڈرا نہیں سکتا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگومیں مریم نوازکا کہنا تھا کہ خوشی ہےآج مسلم لیگ نون نوازشریف کےساتھ کھڑی ہے،لانگ مارچ ہوگا اور استعفےبھی آئیں ۔
پیپلزپارٹی کی بیک ڈورڈپلومیسی کےسوال پرمریم نوازنےکہا کہ مفروضوں پربات نہیں کرسکتی،مریم نواز نےکہاکہ تحریک عدم اعتماد لانےیا نہ لانےکا فیصلہ پی ڈی ایم اجلاس میں ہوگا۔
Comments are closed.