وزیراعظم کا برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ، مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات درج کئے

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات برطانیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ملکہ الزبتھ نے برطانیہ میں اہم اصطلاحات کیں اوردولت مشترکہ کی مضبوطی اور بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پرحکومت پاکستان اورعوام کی جانب سے شاہی خاندان،برطانوی حکومت اورعوام سےافسوس کااظہارکرتے ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات برطانیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وزیراعظم کا برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ  کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام سے افسوس کا ا ظہار کرتے ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات برطانیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ملکہ الزبتھ نے برطانیہ میں اہم اصطلاحات کیں اوردولت مشترکہ کی مضبوطی اور بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ امید ہے کنگ چارلس سوئم ملکہ الزبتھ کی روایات کو آگے بڑھائیں گے۔برطانوی ہائی کمشنر نے تعزیت کیلئے آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.