وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ حج پیکج کا انتخاب احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں ، حج واجبات کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے براہ راست کمپنی اکائونٹ میں کریں ۔
وزارت کے ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2024 کے تحت حج گروپ آرگنائزر کے لیے پیکجز کی تعداد وزارت نے منظور یا متعین نہیں کی ہے بلکہ وہ اپنے طور پر یہ پیکج تیار کریں گے اور حاجی کے ساتھ حج معاہدہ میں متکب کی کٹیگری اور دیگر سہولیات کی تفصیلات دیں گے ۔
منظور شدہ حج گروپ آرگنائزر کی فہرست وزارت کی ویب سائیٹ پر موجود ہے ، وزارت نے حاجیوں سے کہا ہے کہ وہ حج پیکج منتخب کرنے کے بعد حج گروپ آرگنائزر سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں ۔
حج واجبات کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکائونٹ میں کریں ، کوئی بھی حج گروپ آرگنائزرز نقد وصولی کا مجاز نہیں ہے ۔
Comments are closed.