پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن نے ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا

اس سے پہلے کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ کراچی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 174 رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کنگز کے جوہ کلارک 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شرجیل خان نے 36 اور عماد ویسم نے ناقابل شکست 32 رنز بنائے۔ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 44 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے آخری اوور کی دوسری بال پر میچ اپنے نام کر لیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 74 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے جبکہ شان مسعود نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے 9 گیندوں پر 21 اور رائلی رسوو نے 2 گیندوں پر 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کراچی کنگز کے امیر حمزہ نے 24 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس شکست کے بعد کراچی کنگز کو لگاتار 8 شکست ہوچکی ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

Comments are closed.